کراچی ،ڈیفنس میں کھڑی گاڑی میں دھماکہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ پولیس کے لیے معمہ بن گیا دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی آئیں جب کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو جاتے ہوئے دیکھا گیا، علاقہ مکین گاڑی ایک روز قبل جمشید کوارٹرز کے علاقے سے چوری ہوئی تھی، حنا نامی خاتون نے گاڑی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی،پولیس دھماکا دہشت پھیلانے کی ناکام کوشش تھی، دھماکہ دیسی ساختہ تھا جو وی بی آئی ای ڈی سے کیا گیا تھا ،خوش قسمتی سے بم مکمل طور پر نہیں پھٹ سکا ، جاویدعالم اوڈھو بارود کے ساتھ گیس سلنڈرپھٹ جاتے تو100کلوگرام شدت کادھماکاہوتا،جس مقام پر دھماکا کیا گیا وہاں کوئی ہائی ویلیو ٹارگٹ نہیں تھا،ڈی آئی جی سائوتھ کی گفتگو
پیر 3 دسمبر 2018 13:57
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق مذکورہ گاڑی ایک خالی پلاٹ پر کھڑی تھی۔ گاڑی سے ایل پی جی کے 6 چھوٹے اور ایک سی این جی کا سلنڈر ملا ہے، گاڑی ایک روز قبل جمشید کوارٹرز کے علاقے سے چوری ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق تباہ ہونیوالی کار ثنا اللہ نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو اشفاق اعوان نامی شخص کے استعمال میں تھی اور چوری کے بعد حنا نامی خاتون نے گاڑی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی آئیں جب کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو جاتے ہوئے دیکھا گیا۔واقعے کے بعد انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)مظہر مشہوانی کی سربراہی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیئے جبکہ ایس ایس پی سائوتھ پیر محمد شاہ نے جائے وقوعہ کادورہ کیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)سائوتھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیااور دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایاکہ دھماکا دہشت پھیلانے کی ایک ناکام کوشش تھی، دھماکہ دیسی ساختہ تھا جو وی بی آئی ای ڈی سے کیا گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے بم مکمل طور پر نہیں پھٹ سکا ۔انہوں نے کہاکہ دھماکہ خیز مواد کو کار میں موجود گھریلو سلنڈر سے بھری گیس سے جوڑا گیا تھا، دھماکے میں چھ میٹر لمبی ڈیٹونیٹنگ کورڈ استعمال کی گئی تھی جبکہ دھماکے میں 8سے 10 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا تھاتاہم اگر بارود کے ساتھ گیس سلنڈرپھٹ جاتے تو100کلوگرام شدت کادھماکاہوتا،جس مقام پر دھماکا کیا گیا وہاں کوئی ہائی ویلیو ٹارگٹ نہیں تھا۔ڈی آئی جی کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کا کوئی ٹارگٹ نہیں تھا، ممکنہ طور پر دھماکہ خوف و ہراس پھیلانے کے لیے تھا۔ گاڑی چوری کی گئی تھی، 10 گھنٹے بعد یہاں دھماکہ ہوا۔انہوں نے بتایاکہ سائوتھ زون کو دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ بنایا، وی بی آئی ای ڈی کا مطلب وہیکل بم ہے۔ گاڑی کو ایسے طریقے سے تیار کیا گیا کہ بم جیسا دھماکہ ہو۔ واقعے میں مقامی سہولت کارکو استعمال کیا گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کو جبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تھا۔فائر بریگیڈ نے فوری طور پر آگ پر قابو پایاجبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے گاڑی کے پرزوں کو جمع کیا ۔بم ڈسپوزل ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جائے وقوع سے سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ تباہ ہونے والی کار کے پرزے ساتھ لے گئی جبکہ پولیس نے جائے وقوع کو سیل کرکے 2پولیس موبائلز کو تعینات کر دیا ہے ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گاڑی گزشتہ روز جمشید کوارٹر سے چوری ہوئی تھی، یہی گاڑی اس سے قبل 2007 میں بوٹ بیسن سے چوری ہوئی تھی اور 5روز بعد میٹروول میں واقع ولیکا اسپتال کے پاس سے ملی تھی۔مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.