انسداد دہشتگردی عدالت نے منشا بم کے مبینہ ساتھی کی درخواست ضمانت خارج کر دی

پیر 3 دسمبر 2018 15:33

انسداد دہشتگردی عدالت نے منشا بم کے مبینہ ساتھی کی درخواست ضمانت خارج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون میں خاتون کے پلاٹ پر قبضہ اور بھتہ لینے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے منشا بم کے مبینہ ساتھی ملزم بشیر کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت نمبر II کے جج اعجاز حسن اعوان نے درخواست ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف خاتون زرینہ بی بی کی جانب سے تھانہ جوہر ٹائون میں قبضے کا مقدمہ درج ہے۔ سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزم نے رجسٹریشن کے جعلی کاغذات بنائے ۔ ملزموں نے ایل ڈی اے کا جعلی لیٹر بھی تیار کیا۔ استدعا ہے کہ عدالت ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم بشیر کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔