پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج رانا خلیل کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

پیر 3 دسمبر 2018 15:37

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج رانا خلیل احمد کے صاحبزادے احسن خلیل کی شادی کی تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی، دعوت ولیمہ میں ڈسڑکٹ پولیس آفیسر رانا محمد معصوم، ایم این اے محمد خان ڈاہا، ایم پی اے فیصل خان نیازی، سابق ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن، چئیرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا، رانا افضل ایس ای محکمہ انہار، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ابرار عابی، رہنما پی پی ایل اے پروفیسر شیخ محمد یوسف، سٹیزنز فورم کے صدر ڈاکٹر یوسف سمرا، سنئیر صحافیوں انجم بشیر احمد، ڈویژن بھر کے کالجز کے پرنسپل، اساتذہ اور ہر مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔