تحریری پیغام رسانی ایس ایم ایس کے 25سال مکمل ہوگئے

پیر 3 دسمبر 2018 16:07

تحریری پیغام رسانی ایس ایم ایس کے 25سال مکمل ہوگئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) تحریری پیغام رسانی کے جدید ذریعے ایس ایم ایس کے 25سال مکمل ہوگئے۔ 3دسمبر 1992ء کو ایس ایم ایس کا آغازہواتھا۔ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ’’ نیل پاپ ورتھ ‘‘ (Neil Popworth) نے اپنے کمپیوٹر سے فون نیٹ ورک کے ذریعے رچرڈ جارویس(Richard Jarvis)کو بھیجا تھا اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے کرسمس کی مبارکباد دی تھی۔

(جاری ہے)

آج دنیا ایس ایم ایس سے کہیں آگے نکل چکی ہے اوراس کی جگہ پیغام رسانی کے لیے واٹس ایپ اور میسنجرز بھی استعمال کیے جارہے ہیں ۔ لیکن ایس ایم ایس کو آج بھی ٹیلی گراف کے بعد جدید دور کی تحریری پیغام رسانی کا پہلا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔موبائل فون کااستعمال شروع ہوا تو ابتداء میں ایس ایم ایس کے بھی چارجز وصول کیے جاتے تھے لیکن اب ہزاروں کی تعداد میں ایس ایم ایس پیکجز کی صورت میں مفت فراہم کیے جارہے ہیں اور مختلف اشتہاری کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لئے بھی ایس ایم ایس استعمال کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :