200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 دسمبر کو حیدر آباد میں ہوگی

پیر 3 دسمبر 2018 16:08

200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 دسمبر کو حیدر آباد میں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام رواں سال کی آخری 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 دسمبر بروز پیر کوہو گی جو رواں سال کی32 ویں اور مجموعی طور پر68ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :