سبی میں تجاوزات کے نام پر عوام کے گھر مسمار کرنا بند کیا جائے،طارق کھیتران

پیر 3 دسمبر 2018 18:27

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) سبی کے غریب عوام کے گھروں کو تجاوزات کے نام پر مسمار کرکے انہیں بے گھر کرنے کی تیاری شروع کی جارہی ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیںتو دوسری جانب انہیں چھت کے سائے سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبرقومی اسمبلی قبائلی رہنما میر طارق محمود کھیتران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 259 کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور ایم این اے انہیں بے گھر کرنے پر تلا ہوا ہے تجاوزات ہٹانا لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کا کام ہے اس دور جدید میں بھی حلقہ این اے 259 کوہلو، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی اور لہڑی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںسبی میں ایم این اے کے کہنے پر سوچی سمجھی سازش کے تحت غریب اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے عوام پر تجاوزات کے نام پر بے گھر کرنے کی تیاری شروع کی جارہی ہے، جو انسانی حقوق کو پامال کرنے کے مترادف ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں اگر کسی نے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے تو انہیں نوٹس دیا جائے تاکہ اپنے لئے کسی متبادل چھت کا انتظام کرسکیں اگر کسی کے کہنے پر غریب عوام کو بے گھر کرنے کی سازش کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے اگر تجاوزات ہٹانا ہے تو غریب عوام کے لئے سر ڈھپنے کے لئے متبادل چھت کا انتظام کرنا چاہئے حلقہ این اے 259 کے علاقے بھاگ کے لوگ انتہائی تکلیف سے گزر رہے ہیںواٹر سپلائی عرصہ دراز سے خراب ہونے کے باعث مکین جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں ایک ہی گھاٹ سے انسان اور جانور پانی پیتے ہیںسابق ممبر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف بھاگ بلکہ لہڑی، سبی،ڈیرہ بگٹی اور کوہلو اس وقت شدید قحط سالی کا شکار ہے ہزاروں کی تعداد میں جانور مر رہے ہیںحلقے کے لوگوں کا ذریعہ معاش گلہ بانی اور زراعت سے منسلک ہے لوگ ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیںحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھاگ سمیت حلقہ کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات صحت، تعلیم پینے کا پانی، سڑک اور بجلی فراہم کی جائے نہ کہ تجاوزات کے نام پر انہیں بے گھر کیا جائے حلقہ کے عوامی مسائل کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے خصوصی ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کروں گا۔