Live Updates

عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے،چوہدری افضل

پیر 3 دسمبر 2018 18:29

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) چوہدری افضل آف پڑیال معاون خصوصی وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے ،عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرینگے اور پھر الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لینگے ۔

(جاری ہے)

یوسی لوہدرہ کی ڈھوک سائیں مسکین میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ این اے 59 اور این 57 پی پی 10 میں گیس سے محروم تمام علاقوں کی گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ،تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات