Live Updates

اراکین پارلیمنٹ کے مالی سال 2016-2017 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں، الیکشن کمیشن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 3 دسمبر 2018 19:02

اراکین پارلیمنٹ کے  مالی سال 2016-2017 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-03 دسمبر 2018 ء) :الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور اور اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے مالی سال 2016-2017 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ،94 ہزار سے زائد ہے۔راجہ ظفر الحق کے پاس 4 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں جبکہ مشاہداللہ خان کے پاس 3 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔

اسی طرح حمزہ شہبازکےپاس بینک میں 43لاکھ 70 ہزار سےزائد رقم موجود ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہبازکی غیرزرعی اراضی کی مالیت 13کروڑ 64لاکھ سےزائد ہے۔حمزہ شہباز کی زرعی زمینوں کی مالیت 3کروڑ سے زائد ہے۔حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 41کروڑ،15 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔اسی طرح سلیم مانڈوی والا 3 کروڑ روپے کےاثاثوں کے مالک ہیں۔رضا ربانی 10 کروڑ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔سینیٹرشیری رحمان 77 کروڑ سےزائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔فروغ نسیم 17کروڑ روپے سےزائد اثاثوں کے مالک ہیں۔غلام بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20کروڑ، 97 لاکھ سے زائد ہے۔برجیس طاہر کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ ہے۔شہریار آفریدی کے اثاثوں کی مالیت 1 کروڑ 59 لاکھ، 98 ہزار 565 روپے ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات