Live Updates

عمران خان کو سلیکٹ کرنے والوں کو جلد احساس ہو جائے گا کتنی بڑی غلطی کر بیٹھے ،ْسید خورشید شاہ

عمران خان حکومت کی سونامی سے ہر طرف تباہی آ رہی ہے ،ْپہلے معیشت تباہ کی، اب قومی ورثے تباہ کر رہے ہیں، کیا بچگانہ سوچ ہے کہ دیوار گرا کر جنگلے لگائیں گے ،ْاپنے کہے پر عمل کرنا ہوتا تو 100 دنوں میں وزیراعظم ہاؤس میں تعلیمی ادارہ ہوتا، یہ اپنے اعلانات کا مان رکھتے، وزیراعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں رہائش ہی نہ رکھتے ،ْ بیان

پیر 3 دسمبر 2018 21:32

عمران خان کو سلیکٹ کرنے والوں کو جلد احساس ہو جائے گا کتنی بڑی غلطی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سلیکٹ کرنے والوں کو جلد احساس ہو جائے گا کتنی بڑی غلطی کر بیٹھے ،ْعمران خان حکومت کی سونامی سے ہر طرف تباہی آ رہی ہے ،ْپہلے معیشت تباہ کی، اب قومی ورثے تباہ کر رہے ہیں، کیا بچگانہ سوچ ہے کہ دیوار گرا کر جنگلے لگائیں گے ،ْاپنے کہے پر عمل کرنا ہوتا تو 100 دنوں میں وزیراعظم ہاؤس میں تعلیمی ادارہ ہوتا، یہ اپنے اعلانات کا مان رکھتے، وزیراعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں رہائش ہی نہ رکھتے۔

پیر کو گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کی سونامی سے ہر طرف تباہی آ رہی ہے، پہلے معیشت تباہ کی، اب قومی ورثے تباہ کر رہے ہیں، کیا بچگانہ سوچ ہے کہ دیوار گرا کر جنگلے لگائیں گے، سوچے سمجھے بغیر کیے جانے والے حکومتی فیصلوں سے خوف آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ تاریخی عمارتیں گرائی نہیں، محفوظ کی جاتی ہیں، اپنے کہے پر عمل کرنا ہوتا تو 100 دنوں میں وزیراعظم ہاؤس میں تعلیمی ادارہ ہوتا، یہ اپنے اعلانات کا مان رکھتے، وزیراعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں رہائش ہی نہ رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ دیواریں گرانے جیسے نمائشی اقدامات محض سستی شہرت ہیں، عمران خان کو احساس ہی نہیں کہ حکمرانی کتنی بڑی ذمہ داری ہے تاہم سلیکٹ کرنے والوں کو جلد احساس ہو جائے گا کتنی بڑی غلطی کر بیٹھے، عمران خان گرتی معیشت کو سنبھالیں، ورنہ ان کی حکومت نہیں سنبھلے گی۔رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہاکہ ملکی معیشت کے بعد اب قومی ورثے کو بھی تباہ کرنے کا آغاز کردیا گیا، گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں منہدم کرکے قومی ورثے کی تباہی کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دنیا کی واحد حکومت ہے جو عالمی روایات کے برعکس عمل کررہی ہے، گورنر ہاؤس کی دیواریں گراکر عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات