Live Updates

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

سیاسی جماعتوں میں سب سے امیر مسلم لیگ ن، دوسرے نمبر پر تحریک انصاف، سب سے غریب سیاسی جماعت تحریک لبیک قرار مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد، تحریک انصاف 11 کروڑ 64 لاکھ روپے، تحریک لبیک کے اثاثوں کی مالیت 30ہزار روپے

پیر 3 دسمبر 2018 22:30

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں ،سیاسی جماعتوں میں سب سے امیر پاکستان مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر تحریک انصاف جبکہ سب سے غریب سیاسی جماعت تحریک لبیک کو قرار دیا گیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد، تحریک انصاف 11 کروڑ 64 لاکھ روپے جبکہ تحریک لبیک کے اثاثوں کی مالیت 30ہزار روپے ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سیاسی جماعتوں میں سب سے امیر جماعت ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 22کروڑ 21لاکھ 16ہزار 406روپے ،پاکستان تحریک انصاف کے اثاثوں کی مالیت11کروڑ 64لاکھ 24ہزار 836روپے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے نکلی، دستاویز پی پی پی پی 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے پاکستان مسلم لیگ ق 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے کی مالک ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 88 ہزار 268 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے پاک سر زمین پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے ہے تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کی مالیت صرف 30 ہزار 250 روپے ہے اے این پی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 350 روپے کی مالک ہے جمعیت علمائے اسلام ف 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 592 روپے کی مالک ہے جماعت اسلامی 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 کے اثاثوں کی مالک ہے پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ10 ہزار 434 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 41 کروڑ،15 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے مشاہد اللہ خان کے پاس 3 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں راجہ ظفر الحق کے 4 کروڑ روپے کے اثاثے ہیںڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 3 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیںسابق چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی 10 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ سینیٹر شیری رحمان 77 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں دستاویزات کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اے این پی کے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی غلام بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20 کروڑ، 97 لاکھ سے زائد ہے دستاویزات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ 797 سے زائد ہے جبکہ غیر زرعی اراضی کی مالیت 13 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے حمزہ شہباز کے پاس بینک میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد کی رقم موجود ہے سابق رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ہے دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ،94 ہزار سے زائد ہے عمران خان کے 2 غیر ملکی کرنسی کے اکاونٹ ہیںعمران خان کے اکاونٹ میں 379.78 ڈالر اور 7.068پاونڈ موجود ہیں عمران خان کے اکاونٹ میں 2 کروڑ 94 لاکھ 11 ہزارروپے سے ذائد رقم موجود ہے۔

۔۔۔۔اعجاز خان
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات