پاکستان فورم مکہ کی سالانہ پکنک تقریب میں پاکستانیوں کی بھر پور شرکت

پاکستان فورم کی ایسی سالانہ پکنک تقریب سعودی عرب میں ایک منفرد کاوش ہے- مہمان خصوصی محمد عامل عثمانی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 3 دسمبر 2018 20:43

پاکستان فورم مکہ کی سالانہ پکنک تقریب میں پاکستانیوں کی بھر پور شرکت
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ) پاکستان فورم مکہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے دو روزہ تربیتی و تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جوکہ 29 نومبر مغرب سے لیکر 30 نومبر کی رات 11 بجے تک جاری رہا 29 نومبر مغرب سے 30 نومبر دن 11 بجے تک تربیتی نشستیں رکھی گئیں جس میں ریاض سے آئے معزز مہمانوں میں شہزاد صدیقی اور رضی ولی جدہ سے عبدالستار خان اور مکہ مکرمہ سےمنظور الحق حقانی نے اخلاقیات و عبادات پر درس دیا۔

بعد نماز جمعہ پاکستانی کمیونٹی کے تقریبا 300 خواتین وافراداور بچوں نے تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں تقریری مقابلے ، تلاوت کلام پاک، کرکٹ ، فٹبال ، والی بال ، تیراکی ، دوڑ کے مقابلے اور سوال وجواب کے مقابلے کروائے گئے ۔

(جاری ہے)

جن میں بچوں کا شوق دیدنی تھا ۔ اس پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے تمام اراکین خصوصی طور پر دیگر شہروں سے شرکت کرنے والوں امجد جدون ، محمد عاصم فراز ، ساجد سراج ، عرفان اعوان ، ڈاکٹر شکیل ، سید اویس کی شراکت پر شکریہ ادا کیا انھوں نے آپس میں یکجہتی اور بھائ چارگی پر زور دیا۔

مہمان خصوصی معتوف صحافی اور کشمیر کمیٹی جدہ کے ترجمان محمد عامل عثمانی نے دور حاضر میں سوشل میڈیا کے کردار اور انسانیت کی خدمت اور باہمی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے اپنی روایات کو چھوڑ دیااور اس وقت ایک دوسرے کی خوشی غم میں شرکت کرنے کے بجائے صرف سوشل میڈیا کے زریعے ہی پیغامات بھیجنا ایک لمحئہ فکریہ ہے اسکے علاوہ مہمان خصوصی نے پاکستان فورم مکہ مکرمہ کی یہ سالانہ پکنک تقریب کو سعودی عرب میں یکسر ایک منفرد کاوش قرار دیا اور کہا کہ میرے یہاں طویل قیام کے دوران پاکستان کمیونیٹی کی سالانہ اتنی منظم دوروزہ تقریب کے انعقاد کی مثال کہیں نہیں ملے گی ، میمان خصوڈی نے کہا کہ میں۔

محسوس کیا ہیکہ پاکستانی مکہ مکرمہ میں سالانہ اس پکنک کے مبتظر رہتے ہیں ۔ سابق PVHG کے کوآرًینیٹر اسمعیل بھائ نے پروگرام کی خوب تعریف کی اور آرگنائزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئیں تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع مل سکے۔اس موقع پر محمد سعید اعوان ،جناب عبدالرحمن ظہیر ، ساجد سراج و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کی خدمات طیب بلال مکی اور صلاح الدین نے ادا کیں ۔ مقابلوں میں جیتنے والوں کو ٹرافیاں اور میڈل سے نوازا گیا اور جن بچوں نے شرکت کی ان کی حوصلہ افزائ کے لئے ان میں کتابیں تقسیم کی گئیں ۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب بخیر وعافیت اپنے اختتام کو پہنچی ۔