یہ سٹارٹ اپ 100 افراد کی راکھ خلا میں پہنچا رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 دسمبر 2018 23:54

یہ سٹارٹ اپ 100 افراد کی راکھ  خلا میں پہنچا رہا ہے

سان فرانسسکو بیسڈ سٹارٹ اپ 100 افراد کی راکھ خلا میں بھیج رہا ہے۔ الیسیوم سپیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کے خاندان انہیں خلا میں راکھ بھجوانے کے لیے  2500 ڈالر کی ادائیگی کر رہے ہیں۔کمپنی یہ راکھ سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ  کے ذریعے خلا میں بھیجے گی، جسے 3 دسمبر کو خلا میں بھیجا جانا ہے۔
خلا میں جن افرا کی راکھ جارہی ہے، وہ زیادہ تر سابق فوجی یا ائیرو سپیس ٹیکنالوجی سے وابستہ تھے۔


کمپنی کے مطابق یہ راکھ ایک مخصوص کیپسول میں رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ کیپسول راکھ بھیجنے کے خواہشمند خاندانوں کو بھیجا جائے گا، جس میں وہ راکھ بھر کر واپس بھیجیں گے۔ راکھ بھرا کیپسول واپس ملنے کے بعد کمپنی انہیں عزت سے خلائی جہاز کے ایک خصوصی ماڈیول میں رکھے گی۔ چار مربع انچ کا کیوب سیٹ نامی سیٹلائیٹ اس راکھ کو سنبھال کر رکھے گا۔ راکھ بھیجنے والے لوگ موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے کیپسول کو ٹریک بھی کر سکیں گے۔
سی این این کے مطابق سیٹلائٹ چار سال تک زمین کے گرد گھومتا رہے گا اور پھر زمین پر گر جائے گا۔
خلا میں مرنے والوں کی راکھ پہلی بار نہیں بھیجی جا رہی۔ 2012 میں بھی ایک خلائی مشن کے ذریعے 320 افراد کی راکھ خلا میں بھجی گئی تھی۔