Live Updates

عمران خان نے انٹرویو سے قبل صحافیوں کو کونسی دو باتیں بتائیں؟

میں وزیراعظم بننے کے بعد دو چیزوں کی کمی بہت محسوس کرتا ہوں ایک تو جلسے کرنا اور دوسرا ٹی وی چینلز کو ہر ہفتے تین چار انٹرویوز دینا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 4 دسمبر 2018 11:14

عمران خان نے انٹرویو سے قبل صحافیوں کو کونسی دو باتیں بتائیں؟
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 دسمبر 2018ء) :معروف صحافی معید پیزادہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کا انٹرویو صحافیوں کو دیا ہے اس طرح کا انٹرویو ماضی میں کسی وزیراعظم نے نہیں دیا اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک بار اس طرح کا انٹرویو دینے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اتنا بھرپور نہیں تھا۔معید پیرزادہ کا کہنا تھا عمران خان نے انٹرویو سے قبل ہمیں کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد میں دو چیزیوں کی کمی بہت محسوس کرتا ہوں ایک تو جو میں جلسے کرتا تھا اور دوسراجو ہر ہفتے میں تین چار انٹرویوز دیتا ٹی وی چینلز کو۔

اور اب وزیراعظم بننے کے بعد میں نہ ٹی وی پروگرام کر پا رہا ہوں اور نہ ہی جلسے کر پا رہا ہوں۔خیال رہے گذشتہ روز زیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے مخلتف امور پر بات کی ۔

(جاری ہے)

احتساب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ احتساب سب کے لئےکی پالیسی پر اتحادی رکاوٹ بنے تو اتحاد سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں، مقصد تک پہنچنے کے لئے حکمت عملی بنانا پڑتی ہے، سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ضروری ہوتی ہے، احتساب سب کیلئےکی پالیسی پر اتحادی رکاوٹ بنے تو پرواہ نہیں۔

قانون سازی کیلئے زرداری اور نواز کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے۔دوسری جانب اپنے وزراء کے احتساب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اگر انکا کوئی وزیر کسی گڑ بڑ میں ملوث ہوا تو اسے جانا ہو گا جبکہ انہوں نے اعظم سواتی کے حوالے سے بھی بات کی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے کیس میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔ اعظم سواتی کے معاملے پرجے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی۔

کسی کو بچانےکیلیے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔کسی کوتحفظ دینے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔بابراعوان نےخود اپنے عہدے سےاستعفا دیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر اعظم سواتی پر الزامات ثابت ہو گئے تو وہ خود استعفیٰ دے دیں گے۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ آپ اس کیس کی شفافیت پر کیسے شک کر سکتے ہیں ، آپ خود دیکھ لیں کی اعظم سواتی کے خلاف جتنی بھی تحقیقات ہوئی ہیں وی میرے ماتحت ہوئی اور اگر میں چاہتا تو کیا میں اس میں مداخلت نہین کر سکتا تھا ، میں بالکل مداخلت کر سکتا تھا مگر میں نے ایسا نہیں کیا ۔انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام معاملات شفاف انداز میں چلیں اور جو قصور وار ہے اسکو سزا بھی ملے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات