حزب اللہ کو ہتھیار پہنچانے والے ایرانی طیارے کی بذریعہ قطر واپسی کا انکشاف

ایران کے مال بردار طیارے نے تہران سے بیروت کے لیے براہ راست پرواز کی تھی،رپورٹ

منگل 4 دسمبر 2018 12:38

حزب اللہ کو ہتھیار پہنچانے والے ایرانی طیارے کی بذریعہ قطر واپسی کا ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) ایران کے ایک مال بردار طیارے کے ذریعے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو جدید ہتھیار منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق اس خبری رپورٹ کے بعد اس قیاس آرائی کو تقویت ملی ہے کہ ایران نے عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دیے گئے اس گروپ کو اسلحہ مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

گذشتہ جمعرات کو ایران کے مال بردار طیارے نے تہران سے بیروت کے لیے براہ راست پرواز کی تھی۔اس کا سراغ ملنے کے چند گھنٹے کے بعد اسرائیل نے مبیّنہ طور پر شام میں ایران نواز اہداف کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے عام شہری پروازوں کے ذریعے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو ہتھیار مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان ہی میں سے ایک پرواز گذشتہ جمعرات کو لبنان پہنچی تھی۔اس بوئنگ 747 جیٹ نے واپسی کے لیے بیروت سے دوحہ کا راستہ اختیار کیا تھا اور وہاں سے تہران لوٹی تھی۔رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ایران کے یہ مال بردار طیارے عام طور پر شام میں اپنا سامان اتارتے ہیں یا وہاں مختصر وقت کے لیے رٴْکتے ہیں، پھر بیروت کا رٴْخ کرتے ہیں اور وہ براہ راست لبنانی دارالحکومت نہیں جاتے ہیں۔