سی آئی اے نے ارکان کانگرس کو سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل پر بریفنگ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی

منگل 4 دسمبر 2018 13:25

سی آئی اے نے ارکان کانگرس کو سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل پر بریفنگ ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) امریکی تحقیقاتی ادارے (سی آئی ای) کی سربراہ نے ارکان کانگرس کو سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل پر بریفنگ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ بات امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئر مین کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی۔سی آئی نے امریکی سینیٹرز کو اس معاملے پر وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جم میٹس کی بریفنگ سے علیحدہ رکھا تھا جس پر سینیٹرز نے سی آئی سے کی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی آئی اپنی تحقیقات کے نتیجہ میں اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ جمال خشوگی کے قتل کے احکامات غالباً سعودی ولی عہد نے ہی دیئے تھے لیکن وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے سینیٹرز کو بتایا ہے کہ انہیں تاحال اس بارے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

(جاری ہے)

جمال خشوگی امریکا میں مقیم اور امریکی اخبار سے وابستہ تھے اور وہ سعودی ولی عہد کے ناقد بھی تھے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کی سربراہ جینا ہاسپل جمال خشوگی کے قتل بارے اپنے ادارے کی تحقیقات میڈیا تک پہنچنے پر سخت برہم ہیں کیونکہ اس سے امریکی حکومت پر جمال خشوگی کے قتل کے معاملہ پر دوٹوک موقف اختیار کرنے کے لئے دبائو بڑھا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس امکان کو مسترد کر چکے ہیں کہ سعودی ولی عہد نے جمال خشوگی کے حوالے سے کوئی احکامات دیئے ہیں