صدر ٹرمپ کا چین سے کشیدگی میں کمی کا فائدہ کاشتکاروں کو ملنے کا بیان،کاشتکاروں کا خوش امیدی سے زیادہ محتاط ردعمل

منگل 4 دسمبر 2018 13:38

صدر ٹرمپ کا چین سے کشیدگی میں کمی کا فائدہ کاشتکاروں کو ملنے کا بیان،کاشتکاروں ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کشیدگی میں کمی سے امریکی کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا تاہم کاشتکار اس کامیابی پر خوش امیدی سے زیادہ احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں کشیدگی کے تعطل سے سب سے زیادہ اور فوری فائدہ امریکی کاشتکاروں کو ہوگا، چینی تاجر فوری طور پر امریکی اجناس کی خریداری فور طور پر شروع کردیں گے۔دوسری جانب سرمایہ کار حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :