ہائیکورٹ نے ناکافی شواہد ،اپیل کنندہ کے وکیل کے دلائل کی روشنی میں عمر قید کے دو مجرمان کو بری کر دیا

منگل 4 دسمبر 2018 15:32

ہائیکورٹ نے ناکافی شواہد ،اپیل کنندہ کے وکیل کے دلائل کی روشنی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ناکافی شواہد اور اپیل کنندہ کے وکیل کے دلائل کی روشنی میں عمر قید کے دو مجرمان کو بری کر دیا۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے ملزمان خالد حسین اور محمد طارق کی اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

مجرمان کی طرف سے ایڈوکیٹ ناصر ٹوانہ نے دلائل دیئے ۔عدالت نے ناکافی شواہد اور اپیل کنندہ کے وکیل کے دلائل کی روشنی میں مجرمان کو بری کر دیا۔مجرمان کے خلاف تھانہ نور پور میں 2008ء میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا،مجرمان پر سکندر حیات کو قتل کرنے کا الزام تھا،ایڈیشنل سیشن جج خوشاب نے مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔