Live Updates

مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے ،ْ

ہم پہلے ہی کہا تھا کٹھ پتلیوں سے کام نہیں چلے گا ،ْآصف علی زر داری

منگل 4 دسمبر 2018 15:32

مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے ،ْ
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) سابق صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے ،ْہم پہلے ہی کہا تھا یہ ملک نہیں سنبھال سکتے ،ْجے آئی ٹی نے شوگر ملوں کوسیل کررکھا ہے، نقصان ہوگا تو برداشت کرنا پڑیگا ،ْیہ ہماری ہمت آزمائیں ہم ان کے ظلم آزمائیں گے ،ْوزیراعظم عمران خان انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں ،ْ کہتے ہیں ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالوں گا ،ْہم جیل جانے کی صبر و برداشت ہے ،ْ کیا عمران خان خود جیل جانا برداشت کرسکتے ہیں، جیسی کرنی ویسی بھرنی ،ْعمران خان کو اگلا وزیراعظم جیل بھیجے گا ،ْ، نواز شریف نے احتساب عدالتیں اور قانون میرے لیے بنائے تھے ،ْ خود ان کے گلے پڑگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے، ہم پہلے ہی کہا تھا یہ ملک نہیں سنبھال سکتے۔سابق صدر نے کہاکہ ناسمجھ وزیراعظم سے ملک نہیں سنبھالا جارہا، الیکشن میں لائی گئی کٹھ پتلیوں سے کام نہیں چلنا، یہ حکومت ملک نہیں سنبھال سکتی اور حالات بہت سنگین ہیں، تاہم بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہوتی ہے، اسی لیے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں تاکہ کسی اور قوت کو نظام لپیٹنے کا موقع نہ ملے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، تاہم پی ٹی آئی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح نظام کو توڑ دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ ناتجربہ کار حکومت ہے جسے سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، ون یونٹ کے خلاف ہم نے جدوجہد کی تھی اور موقع ملا تو آئین میں ترمیم کی، اب یہ حکومت اٹھارویں ترمیم سے متعلق کچھ شقوں کا بہانہ بناکر آئین کو منسوخ کرنا چاہتی ہے، ہم حکومت کی اس کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے، تاہم موجودہ حکومت نہیں چل سکے گی اور اگر اسے خطرہ ہوا تو اسے ہم نہیں بلکہ وہی طاقتیں سپورٹ کریں گی جو لے کر آئی ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں اور کہتے ہیں ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالوں گا، ہم میں جیل جانے کی صبر و برداشت ہے لیکن کیا عمران خان خود جیل جانا برداشت کرسکتے ہیں، جیسی کرنی ویسی بھرنی، نواز شریف نے احتساب عدالتیں اور قانون میرے لیے بنائے تھے لیکن خود ان کے گلے پڑگئے اور آج وہ کٹہرے میں کھڑے ہیں، عمران خان آج اپوزیشن کو جیل بھیجیں گے لیکن آنے والا انہیں بھی جیل بھیجے گا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ جب تک جاں ہے یہ جنگ چلتی رہے گی، پہلے بھی مجھے قیدی بنایا گیا تھا اب بھی یہی ارادے ہیں، حکومت ہماری ہمت آزمائے ہم ان کے ظلم آزمائیں گے، جے آئی ٹی میں مجھے اور بہن فریال تالپور کو بلایا گیا ہے لیکن بلاول کو طلب نہیں کیا گیا ،ْہم نے سوالات کے جواب دئیے ہیں ،ْ کیس چلے گا تو دیکھیں گے۔جب ایک صحافی نے قبل ازوقت انتخابات کی بات کی تو انہوںنے کہا کہ الیکشن کے بارے میں میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گورنر ہاؤس میں چاہے کچھ بھی بنادیا جائے لیکن اس کی حفاظت کے لیے بھی دیواروں کی ضرورت تو پڑے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات