Live Updates

عمران خان 6 ماہ بعد خود ہی حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ،ْ رانا ثناء اللہ

پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کامتحمل نہیں ہوسکتا اس لیے اپوزیشن حکومت کو وقت دے رہی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 4 دسمبر 2018 16:25

عمران خان 6 ماہ بعد خود ہی حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ،ْ رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہاہے کہ جس طرح حکومت ہورہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے حکومت نہیں چل رہی ہے، جس طرح حکومت ہورہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کامتحمل نہیں ہوسکتا اس لیے اپوزیشن حکومت کو وقت دے رہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ حکومت آئینی طریقے کار کے مطابق تبدیل ہونی چاہیے، حکومت کسی کے حوالے کرنے والی بات آئین میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ،ْ سب سے بڑا ڈاکو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنا ہوا ہے، ایک سینئر وزیر اور ایک وزیر دفاع بن کر بیٹھا ہے، ان کے خلاف نیب کوئی کارروائی نہیں کرتا، کیا وجہ ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف کیسز انتہائی تیزی سے چل رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات