سی آئی اے سربراہ خاشقجی قتل کیس پر کانگریس کو بریفنگ دیں گی

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) امریکی تحقیقاتی ایجنسی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہسپل صحافی کاشقجی قتل کیس میں کانگریس کو بریفنگ دیں گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سی آئی اے کی خاتون ڈائریکٹر کانگریس اراکین کو بند کمرے میں جمال خاشقجی قتل کیس میں بریفنگ دیں گی۔

(جاری ہے)

وہ کانگریس اراکین کو خاشقجی قتل کیس میں سی آئی اے کی تجزیاتی رپورٹ سے آگاہ کریں گی۔

سی آئی اے سربراہ جینا ہیسپل گزشتہ ہفتے وزارت خارجہ اور دفاع کو دی جانے والی بریفنگ میں موجود نہیں تھیں جس پر کانگریسی اراکین نے غصے کا اظہار کیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس نے گزشتہ ہفتے سینیٹرز کو بتایا تھا کہ اس قتل میں سعودی ولی عہد کے شامل ہونے کے براہ راست شواہد نہیں ہیں۔