آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس ،ْاعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

آئی ٹی رپورٹ تو آپ نے دیکھ لی ہوگی چیف جسٹس … جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لے چکے ہیں ،ْوکیل اعظم سواتی

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے وفاقی وزیر کو منگل کی رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ کیس کی گذشتہ سماعت پر عدالت عظمیٰ نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر اعظم سواتی سے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت وضاحت طلب کی تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی اور ان کے وکیل عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تو آپ نے دیکھ لی ہوگی جس پر اعظم سواتی کے وکیل نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔جس پر عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ منگل کی رات تک جواب جمع کروا دیا جائے جس کے بعد آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی آئندہ سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔