Live Updates

ممکن ہےآئندہ الیکشن صوبہ جنوبی پنجاب کا بھی ہوں،جہانگیرترین

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں وقت لگے گا، ایک سیکنڈ میں الگ صوبہ نہیں بنتا، صوبے کیلئے ایوان میں دوتہائی اکثریت چاہیے ہوتی ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 دسمبر 2018 17:19

ممکن ہےآئندہ الیکشن صوبہ جنوبی پنجاب کا بھی ہوں،جہانگیرترین
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 دسمبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں وقت لگے گا لیکن صوبہ ضرور بنائیں گے،ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بنتا، صوبے کیلئے ایوان میں دوتہائی اکثریت چاہیے، ممکن ہے آئندہ انتخابات آئیں توجنوبی پنجاب میں بھی الیکشن ہو۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سے تنازعات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں۔ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اسد عمر سے میری تلخ کلامی ہوئی ہو۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ڈالر کو105روپے تک رکھنے کیلئے قرضہ لگایا۔ ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے،حکومت 30 سالوں کے گند کو صاف کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی حالات کوٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ جہانگیرترین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مڈٹرم انتخابات کا جواب سوال کی مناسبت سے دیا گیا۔

قبل ازوقت انتخابات کروانے کا نہیں سوچا۔انہوں نے واضح کہا کہ قبل ازوقت انتخابات ہوئے توپی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ جہانگیرترین نے ایک سوال پرکہا کہ وزیراعظم سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کون سے وزراء تبدیل ہوں گے یہ صرف عمران خان کو پتا ہے۔ جہانگیرترین نے جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے کہا کہ الگ صوبہ بنانے کیلئے ایوان میں دوتہائی اکثریت چاہیے ہوتی ہے۔

جنوبی صوبے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔پانی کے مسائل اورانتظامی امور کے بعد الگ صوبہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بنتا بلکہ اس کیلئے اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں وقت لگے گا لیکن الگ صوبہ ضرور بنائیں گے۔ صوبے کیلئے سیکرٹریٹ بنایا جارہا ہے اس کے بعد دیگر اقدامات اٹھائیں گے۔ ممکن ہے آئندہ انتخابات آئیں توجنوبی پنجاب کا بھی الیکشن ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات