بھارت جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، مشترکہ حریت قیادت
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے، بین الاقوامی کانفرنس میں مطالبہ
منگل 4 دسمبر 2018 18:20
(جاری ہے)
مشترکہ قیادت نے مشعل بردار احتجاج کرنے پر نور محمد کلوال ، شوکت احمد بخشی ،شیخ عبدالرشید، محمد یاسین بٹ اور دیگر درجنوں حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاری کی مذمت کی ہے۔
سینئر حریت رہنما اور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ی نظربندوں کو بڑے پیمانے پر بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور انکے اہلخانہ کو اطلاع بھی نہیں دی جارہی ہے۔ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے سرینگر میں اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایک حریت پسند کی والدہ اور دو بہنوں کو بی جے پی رہنما اوراس کے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزام پرگرفتارکرنے اور بہنوں کو نئی دہلی منتقل کرنے کی مذمت کی ہے۔بارایسوسی ایشن نے بھارت کو خبردارکیا ہے کہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق کومسلسل گھروں میں نظربند اور محمد یاسین ملک کو سرینگر میں پولیس کی تحویل میں رکھا۔ انہیں نظربندرکھنے کا مقصد ہفتہ انسانی حقوق کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے مہم کی قیادت سے روکنا ہے۔جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے اور بھینسوں کو لے جانے پر ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا۔ ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں 40ممالک کے 200سے زائد مندوبین نے ایک متفقہ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ سینٹرجو ESAMکے نام سے معروف ہے کے زیر اہتمام کانفرنس میںقرارداد آزاد جموںوکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن عبدالرشید ترابی نے پیش کی۔ قرارداد میںمقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.