خانیوال، پولیس خدمت سنٹر قائم کردیا گیا

منگل 4 دسمبر 2018 19:00

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولیس خدمت سنٹر قائم کردیا گیا ہے جس کے قیام سے مریضوں کو اپنے میڈیکولیگل سر ٹیفکیٹ کے حصول کے لیے تھانہ میں نہیں جانا پڑیگا بلکہ انہیں یہ خدمت کائونٹر پر ہی میڈیکولیگل سر ٹیفکیٹ کا حصول ممکن ہوگا ۔

یہ بات انہو ںنے ڈی ایچ کیوہسپتال خانیوال کے اچانک معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب اقبال بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس خدمت کائونٹر برائے حصول میڈیکولیگل سر ٹیفکیٹ کے دائرہ کار کو تحصیل ہیڈ کواٹرزہسپتالوں تک بڑھایا جائیگا۔انہو ںنے ہسپتال کے جنرل وارڈ‘ایمرجنسی وارڈ‘آئوٹ ڈور وارڈ‘چلڈرن وارڈ سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ اپنے انتطامی امور میں بہتر ی لاکر اپنی سروسز کو مزید بہتر بنائے تاکہ لوگوں کو معیار ی علاج معالجہ میسر آسکے ۔ انہو ںنے میڈیکل وارڈ میں صاف بیڈ شیٹس کی فراہمی ‘ہسپتال میں صفائی ستھرائی میں بہتری لانے اور تمام مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔