ملاکنڈ, مشرق ٹی وی کے اینکرپرسن عرفان خان کی والدہ کا انتقال

منگل 4 دسمبر 2018 19:10

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) مشرق ٹی وی کے اینکرپرسن عرفان خان کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں ۔ ان کی نماز جنازہ غنی ڈھیرئی للمہ میں اد ا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحومہ ڈاکٹر سلیمان خان کی اہلیہ ، عدنان خان اور نعمان خان کی والدہ جبکہ سابق نائب ناظم یونین کونسل بدرگہ محمد یونس خان کی ہمشیرہ تھیں۔ مرحومہ کی رسم قُل کل بروز جمعرات آبائی گائوں غنی ڈھیرئی للمہ یونین کونسل کوپر میں ادا کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :