بلیک بال سکوائش اوپن ٹورنامنٹ

پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

منگل 4 دسمبر 2018 19:40

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) بلیک بال سکوائش اوپن ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

مصر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچ میں میزبان ملک کے کھلاڑی کریم علی فتحی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے طیب اسلم کو 12-10، 11-6 اور 11-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔۔

متعلقہ عنوان :