کراچی، صوبے بھر میں تیار 31 ٹرا ما سینٹرز کو جلد از جلد فعا ل کریں تاکہ عوام اس سے استفادہ کر سکیں، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

جو ٹرا ما سینٹرز سڑک کے کنارے واقع ہیں ٹراما سینٹر قرار دیا جائے جب کہ وہ ٹراما سینٹر جو شہر کے اندر واقع ہیں انہیں ایمرجنسی مراکز کے طور پر استعمال کیا جائے،صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر

منگل 4 دسمبر 2018 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں تیار 31 ٹرا ما سینٹرز کو جلد از جلد فعا ل کریں تاکہ عوام اس سے استفادہ کر سکیں۔یہ بات آج انہوں نے محکمہ صحت ورکس اینڈ سروسز، پروجیکٹ ڈائریکٹرزاور متعلقہ افسران کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سجاد حسین عباسی ،سیکریٹری کچی آبادی ڈاکٹر منصور عباس رضوی،چیف انجینئر بلڈنگز حیدرآباد شبیر احمد سولنگی ،متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹرز ایکس این، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جو ٹرا ما سینٹرز سڑک کے کنارے واقع ہیں ٹراما سینٹر قرار دیا جائے جب کہ وہ ٹراما سینٹر جو شہر کے اندر واقع ہیں انہیں ایمرجنسی مراکز کے طور پر استعمال کیا جائے۔

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ترقیاتی کاموں کو جلدازجلد تکمیل کے لئے آپس میں مربوط روابط کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مذکورہ ٹراما سینٹرز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے جنریٹرز مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ سینٹرز کو بحال کرنے کے لئے اس میں طبی عملہ اور آپریشنل بجٹ بھی فراہم کیا جائے۔اجلا س کو بتایا گیا ہے کہ عمرکوٹ، مٹیاری اور قمبر میں تعلقہ اسپتال کی تعمیر تقریبا مکمل کی جا چکی ہے اور انہیں جلد فعال کر دیا جائے گا جبکہ ضلع دادو اور میرپورخاص کے ضلعی ہسپتال بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔#

متعلقہ عنوان :