عوام کو سہو لیات فراہم کر نا حکو مت کی اولین ترجیح ہے ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 4 دسمبر 2018 19:40

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ عوام کو سہو لیات فراہم کر نا حکو مت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صحت کی سہولت انسان کی بنیادی ضر ورت ہے اور حکو مت پنجاب صحت کے شعبے پرخصو صی توجہ دے رہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر تمام سہو لیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشدملک، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ محمد فاضل ،ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر عنا یت علی اور میڈ یکل سپیشلسٹ حافظ سلیمان رانا بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :