غیرملکی صحافی پاکستان کا مستحکم چہرہ اجاگرکریں، ترجمان پاک فوج

میجرجنرل آصف غفورسےپاکستان میں مقیم غیرملکی صحافیوں کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال،جاری آپریشنز،پاک افغان بارڈراورایل اوسی کی صورتحال پربریفنگ، پاکستان کے دنیا میں بہترتشخص سےغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئےاقتصادی مواقع بڑھیں گے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل دسمبر 20:00

غیرملکی صحافی پاکستان کا مستحکم چہرہ اجاگرکریں، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 دسمبر 2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، عالمی برداری صحافیوں کے ذریعے پاکستان کا چہرہ دیکھ رہی ہے، توقع ہے غیرملکی صحافی پاکستان کے امن واستحکام کو پوری دنیا میں اجاگر کریں گے، پاکستان کے بہترتشخص سے غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان میں مقیم غیرملکی صحافیوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میجر جنرل آصف غفور نے سکیورٹی صورتحال،جاری آپریشنز، پاک افغان بارڈر اور ایل اوسی کی صورتحال پربریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج کی مئوثر کاروائیوں سے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہم اب استحکام کی طرف گامزن ہیں۔ کلیئرنس آپریشنزکے بعد صورتحال کومستحکم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری صحافیوں کے ذریعے پاکستان کا چہرہ دیکھ رہی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ توقع ہے غیرملکی صحافی پاکستان کے امن واستحکام کو پوری دنیا میں اجاگر کریں گے۔ پاکستان کے بہترتشخص سے غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔امن واستحکام غیرملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کرتا ہے۔ میڈیا کا دنیا میں پاکستان کا بہترکردار اجاگر کرنے میں کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ہم چاہتے ہیں جس طرح پاکستان میں امن قائم ہوا ہے اس طرح افغانستان میں بھی امن قائم ہو۔