قصور،تین نا معلوم ڈاکوئوں نے پولیس ملازم کو ساتھیوں سمیت لوٹ لیا

منگل 4 دسمبر 2018 20:00

قٹور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) تین نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر پولیس ملازم کو ساتھیوں سمیت لوٹ لیا، موٹر سائیکل سوار ڈاکو 45 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون ودیگر قیمتی کاغذات چھین کر فرار، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں ملازم بشیر احمد میو لاہور میں ڈیوٹی کرکے کار پر کتلوہی کی طرف آ رہا تھا کہ وڈانہ پل کے قریب تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر پولیس ملازم بشیر احمد سے 15ہزار روپے نقدی ،موبائل فون،شناختی کارڈ، سروس کارڈ، جبکہ اس کے ساتھیوں محمد جمیل سے دس ہزار، حاجی نور محمد سے 15ہزار ر، محمد نیامت سے پانچ ہزار اور ان کی فیملی سے طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔