بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی درفطنی

1947 میں کرتار پور پاکستان کو دے کر بہت بڑی غلطی کی ، کرتار پور پاکستان کو دینا ہی نہیں چاہیے تھا۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 4 دسمبر 2018 20:24

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی درفطنی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نیا شوشہ چھوڑتا ہوئے کہا ہے کہ 1947 میں کرتار پور پاکستان کو دے کر بہت بڑی غلطی کی ، کرتار پور پاکستان کو دینا ہی نہیں چاہیے تھا۔۔تفصیلات کے مطابق 28 نومبر کو وزیراعظم عمران نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا۔

گوردوارہ کرتار صاحب پر کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سمیت وفاقی وزراء ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،ْبھارتی وفد، مختلف ممالک کے سفارتکار اور عالمی مبصرین بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو موجود تھے۔

اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔اس اقدام کو دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں کی جانب سے انتہائی محبت بھرے انداز میں دیکھا جارہا ہے۔تاہم بھارت اس اقدام کو سیاست کے لیے استعمال کرنے لگ پڑا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ 1947 میں کرتار پور پاکستان کو دے کر بہت بڑی غلطی کی ، کرتار پور پاکستان کو دینا ہی نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے کانگریس کو کرتار پور کیوں نہیں یاد آیا۔ 70 سال سے کانگریس نے کرتار پور کے بارے میں کچھ نہیں ہوچا۔