Live Updates

الیکشن ٹربیونل بلوچستان میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں سے متعلق عذر داری کی سماعت

منگل 4 دسمبر 2018 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل بلوچستان میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں سے متعلق عذر داری کی سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کی عدالت میں تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت میں درخواست گز ار سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کے بیا ن پر نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ نے جرح کی ۔

درخواست گزا ر نے بیان دیا کہ سنی شوران کے پولنگ اسٹیشنز میں میرے پو لنگ ایجنٹوں کو جانے کی اجازت تک نہیں دی گئی لہذا با ئیو میٹرک کے زریعے ووٹوں کی تصدیق کی جائے الیکشن ٹربیونل نے سردار یار محمد رند کے بیان کیلئے سماعت کل تک مقر ر کرتے ہوئے ملتوی کر دی درخواست گزار کی جانب سے عا مر رانا ایڈوکیٹ جبکہ سردار یار محمد رند کی جانب سے نصیب ا للہ ترین ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل میں ر کن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے خلاف طارق محمود کی درخوا ست پر سماعت میں کامیاب ہونے والے امیدوار کی جا نب سے ایاز ظہور ایڈوکیٹ جبکہ درخواست گزار کی جا نب سے عامر رانا ایڈوکیٹ پیش ہوئے شازین بگٹی کے وکیل کا موقف تھاکہ بغیر ثبوت کی فراہمی کے بائیو میٹرک تصدیق کی استدعا نہیں کی جاسکتی الیکشن ٹر بیو نل نے شاہ زین بگٹی کے خلاف انتخابی عذرداری پر سما عت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

الیکشن ٹربیونل میں رکن صوبائی اسمبلی عبدالوا حد صدیقی کے خلاف انتخابی عذر دا ر ی میں دوران سماعت رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی اور انکے وکیل منیر سکندر ایڈووکیٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش درخواست گزار کے وکیل کی رکن اسمبلی عبدالواحد صد یقی کے بیان پر جرح مکمل کرتے ہوئے سماعت 6 د سمبر تک ملتوی کردی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبد ا لقد وس بزنجو کے خلا ف انتخابی عذرداری کی سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ٹربیونل نے دوران سماعت پا نچ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے جن پر جرح مکمل ہوئی ا لیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذ رداری کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی میر عبدا لقد وس بزنجو کیخلاف خیرجان بلو چ نے ا نتخا بی عذرداری دائر کررکھی ہے الیکشن ٹریبونل میں صوبائی وز یر ضیاء لانگو کے خلاف سعید لانگو کی درخواست کی سماعت در خو است گزار کی عدم پیشی پرسماعت بغیر پیشرفت کے سات دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

رکن اسمبلی نصراللہ ز یر ے کے خلاف نوابزادہ لشکری رئیسانی کی درخواست کی سما عت کے دوران گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے اور جرح مکمل کی گئی انتخابی عذرداری کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات