وزیراعظم عمران خان مڈٹرم الیکشن کا بھی ذہن بنا چکے
عمران خان کے منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات ایسے ہی نہیں نکلی ،مڈٹرم الیکشن کی بات ان کے ذہن میں چل رہی ہے،جنوبی پنجاب صوبہ بنانے سے متعل سوال پر انہوں نے کہا کہ ضروری تونہیں، ہم مڈٹرم الیکشن بھی کروا سکتے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار کامران شاہد کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 4 دسمبر 2018 20:30
(جاری ہے)
بہت سارے سوالات کے انہوں نے جوابات نہیں دیے، بلکہ یوٹرن لیکر اپنا دفاع کیا۔مثلاً ان کا اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے جو کردار ہے۔ہم نے ان سے پوچھا کہ نوازشریف اور مشرف کیسز میں فرق کیوں ہے ،کیونکہ مشرف پر بھی حکومت نے ہی کیس کرنا تھا۔
اس سوال پر انہوں نے کہا کہ مشرف کا کیس ان کی ترجیح نہیں ہے۔اسی طرح ہم نے ان سے پوچھا کہ آپ کواپنے منشور کے مطابق حکومت چلانے میں مشکل ہے کیونکہ آپ کی کابینہ میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جن کی آپ کے ساتھ ہم آہنگی نہیں ہے۔جیسے ایم کیوایم کون نہیں جانتا کہ عمران خان کی پوری سیاست ایم کیوایم کے خلاف تھی۔اتنی نوازشریف کیخلاف نہیں تھی جتنی ان کی سیاست ایم کیوایم کے خلاف تھی۔اسی طرح مسلم لیگ ق ساتھ بیٹھی ہوئی ہے جس کو وہ خود ڈاکو کہتے تھے۔ان سوالوں کا عمران خان کے پاس جواب نہیں تھا۔کامران شاہد نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن بارے عمران خان کے ذہن میں چل رہا ہے توان کے منہ سے یہ بات نکلی ہے۔میں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن گیا توآپ اکثریت ختم ہوجائے گی۔جس پر انہو ں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کاعمل ابھی کئی سال چلے گا۔میں نے کہا کہ اس عرصے میں توآپ کی حکومت ہی ختم ہوجائے گی۔جس پرانہوں نے کہا کہ ضروری تونہیں ہم مڈٹرم الیکشن بھی کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی باتوں سے لگتا ہے ان پر بڑا دباؤ ہے۔کامران شاہد نے کہا کہ ملک میں اگر کسی حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت بھی ہواور اسٹیبلشمنٹ ساتھ نہ تومشکل ہوتی ہے۔ لیکن عمران خان نے خود کہا کہ فوج ان کے ساتھ ہے تومیرا خیال ان کی حکومت توچلتی رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.