شیخوپورہ، مغوی بچہ حسن کو روالپنڈی سے بازیاب کروا لیا گیا

منگل 4 دسمبر 2018 20:40

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) تھانہ ایس ایچ او عز یز احمد چیمہ نے مشتاق احمد ASIکے ہمراہ ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چندروز قبل کوٹ عبدالماک سے اغوا ء ہونے والا 07سالہ بچہ حسن جس کو اس کی ایک رشتہ دار نے اغوا ء کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور اس کی ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حسن کو روالپنڈی سے بازیاب کروا لیا اور ملزمہ کو بھی گرفتار کرلیا جس پر بچے کے ورثاء نے ڈی پی او شیخوپورہ، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :