نیب سکھر کی جانب سے 6دسمبر کو ہمارا عزم: کرپشن سے پاک پاکستان آگہی واک و سیمینار منعقد ہوگا

منگل 4 دسمبر 2018 20:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے 6دسمبر 2018کو انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ویک منانے کے سلسلے میں ہمارا عزم: کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان سے ااگہی واک و سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب سکھر کے اعلامیہ کہ مطابق 6 دسمبر کو صبح 9بجے نیب سکھر سے آئی بی اے تک آگہی واک کی جائے گی جس کے بعد آئی بی اے آڈیٹوریم میں سیمینارمنعقد کیا جائے گا۔جس کے مہمان خاص سید سردار علی شاہ ہوں گے جبکہ ڈی جی نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ سمیت معروف ایب و دانشور جامی چانڈیو، امر سندھو، پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطاء الرحمان، جسٹس رٹائرڈ اسلم جعفری و دیگر خطاب کریں گے

متعلقہ عنوان :