جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے عہدیدارن و معاونین کا اجلاس

منگل 4 دسمبر 2018 20:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے عہدیدارن و معاونین کا ایک اجلاس خلیفہ غضنفر علی جوکھیو طاہری کی رہائش گاہ پر منعقدہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں صوبائی عہدیدران نیاز محمد مری،شہزاد ہ وقاص احمد، عبد اللہ کھوکھر،مخدوم محمد اعظم، محمد اشرف جتوئی،محمد اسماعیل چنہ،محمد اقبال سوہو،ڈاکٹر سعید اعوان،انور علی ڈاہری،خالد رسول،سکیلدو،مشتاق سومرو،طارق منگی،سعید چانڈیو شریک تھے، جلاس میں سندھ کے اضلاع کی 2019 کے لئے نئی باڈیز کی سلیکشن کے حوالے سے شیڈول کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

5 گروپ تشکیل دیئے گئے جو سندھ کے تمام اضلاع کا تنظیمی دورہ کریں گے اور 2019 کے لئے ضلعی عہدیداران کا بھی اعلان کریں گے۔ اجلاس میں تین ماہ کیلئے ترجیحات کا تعین بھی کیا گیاجس کا ٹاسک تمام اضلاع کو دیا جائے گا۔اجلاس سے جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے صدر قاضی مشہود احمد طاہری سمیت دیگر عہدیدران نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :