پشاورکے 18یونین کونسل پولیو کے حوالے سے حساس قرار دئیے گئے۔ ناظم پشاور

منگل 4 دسمبر 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہاکہ پشاورکے 18یونین کونسل پولیو کے حوالے سے حساس قرار دئیے گئے جس کے لیے سپیشل ایکشن پلان ترتیب دے دیا ہے اوربلدیاتی نمائندے علماء کرام ‘محکمہ صحت ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ مل کرپولیو قطروں سے انکاری والدین کو رضا مند کررہے ہیں جبکہ عوام کے شکایت کا بھی ازالہ کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل پشاور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت قائم مقام کنوینئر رضا محمد خان نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پولیوکے حوالے سے کونسل ممبران کوبریفنگ دی ضلع ناظم نے کہاکہ کونسل ممبران کی محکمہ تعلیم سے شکایت جائزہے اورجلد ڈی اومیل اورفی میل کے ساتھ ممبران کا ایک خصوصی میٹنگ منعقد کرکے سکولوں کے ممبران کوملنے والے فنڈسے کام کا جائزہ لینگے ‘ انہوں نے کہاکہ جلد ضلع کونسل ممبران کو ایس ایس پی ٹریفک پشاور کے ٹریفک مسائل کے حوالے سے بریفنگ دینگے ‘ انہوں نے کہاکہ صوبے کے پہلے نمکمنڈی کارپارکنگ پلازہ پر کام کا آغازکاافتتاح کیاجائیگا ‘ جبکہ ممبران ضلعی انتظامیہ کو غیر قانونی کارپارکنگ اور سٹینڈ کی نشاندہی کرے تاکہ انکے خلاف ایکشن لیں ‘ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حا مد شیخ نے کونسل ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ڈاکخانہ کی مدد سے ڈومیسائل کی ہو م ڈیلیوری سروس شروع کرر ہی ہیں جبکہ اراضی کے فرد اورجعلی انتقالات کی روک تھام کے لیے بائیومیٹرک اورانتقال کرنیوالوں کی تصاویر لینے کا سسٹم متعارف کرارہے ہیں انہوں نے کہاکہ کمشنر پشاور تما م صوبے کے لیے ایک ہی سٹینڈوضع کررہے ہیں تاکہ دودھ ‘ دہی ‘گوشت اوردیگر اشیاء تاجر برادری شیشہ کے اندر فروخت کرسکے ‘ اورمعیارکو برقرار رکھ کر آلودگی سے پاک حلال فوڈ عوا م کومہیا ہوسکیں