ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت لاء اینڈ آرڈر بارے اجلاس،سکیورٹی اداروں کے سربراہان ہمہ وقت الرٹ رہیں،کیپٹن (ر) فضیل اصغر

منگل 4 دسمبر 2018 21:00

لاہور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیرِ صدارت لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس لاہور سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کے متعلق جائزہ لیا گیا، اس اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر ثاقب ،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احسن منیر بھٹی ،آئی جی پنجاب امجد سلیمی ، کمشنرلاہورڈویژن ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے، ایڈشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے سکیورٹی اداروں کے سربراہان کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ، انہوں نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،ریجنل پولیس افسران ،ڈسٹرکٹ پولیس افسران سے اضلاع کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے ڈویژنل سکیورٹی افسران کو اپنے اپنے اضلاع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :