شاہدرہ موڑ پرٹریفک بہائو کی روانی کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، کمشنرلاہور

منگل 4 دسمبر 2018 21:20

لاہور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ شاہدرہ موڑ پرٹریفک بہائو کی روانی کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، اولڈ راوی ٹائون پر موجود تجاوزات کو فوری ہٹا نے کی ہدایت کر دی گئی ہے، آر ٹی اے لاہور کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عین شاہدرہ چوک میں گاڑیوں کے کھڑے ہونے کو بلاک کریں، اولڈ راوی پل خستہ حال سٹرکچرز میں شامل ہونے کی وجہ سے اس پر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے، راوی ٹول پلازہ پولیس ناکہ پر نفری اور لائنوں میں اضافہ کیلئے دو تین دنوں میں ہوم ورک مکمل کیا جائے، کمشنرکی زیر صدارت شاہدرہ موڑ پر ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید، ڈی سی شیخوپورہ اظہر حیات، ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد، ایس پی محمد نوید، ایس پی ٹریفک محمد آصف، ڈی ایس پی رنگ روڈسمیت این ایچ ای، ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اے سی سٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ شاہدرہ چوک پر ٹریفک مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :