ریسکیو 1122 پشاورکی ما ہ (نومبر)کی کارکر دگی رپو رٹ

منگل 4 دسمبر 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس(1122)نے گزشتہ ماہ نومبر کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمدفیضی کے مطابق سیکرٹری محکمہ آباد کاری و بحالی اورڈائر یکٹرجنرل ریسکیو ڈاکٹراسد علی خان کی سربراہی میں منعقدہ ماہانہ اجلاس میں ادارے کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لیا گیا،ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے نومبر کے دوران صوبے کے 10اضلا ع میں 5ہزار سات سوسے زائد مختلف واقعات بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کی اور زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ زائد زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا ،ڈاکٹراسد علی خان نے بتایا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے پختو ن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے زچگی کی صورتحال میں80 خواتین کو بر وقت ہسپتا ل منتقل کیا، گزشتہ ماہ 1361ٹریفک حا د ثا ت جبکہ150آگ لگنے ،4017 میڈیکل ایمر جنسیز ، ڈوبنے کی8، عمارت گرنے کے 8اورجرائم کی65 واقعات رونما ہو ئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسد علی خان نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریبا ً 5ہزار زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران 138افراد جاں بحق ہوئے ۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم 6منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔