ہری پور ریلوے روڈ میں 11ہزار واٹ بجلی کے پول پر پھنسی بلی کو محفوظ کر لیا گیا

منگل 4 دسمبر 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) عوام الناس کے ساتھ ساتھ جانوروں کی زندگی کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری محکمہ آباد کاری و بحالی اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایات پرصوبے بھر میں ہونے والے مختلف واقعات کے دوران جانوروں کی زندگی کو محفوظ بنایا۔

(جاری ہے)

ضلع ہری پور ریلوے روڈ میں 11ہزار واٹ بجلی کے پول پر پھنسی بلی کی اطلا ع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی ڈیزاسٹراور میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں اور پیشہ وارانہ طریقے سے تقریباً30فٹ اونچے کھمبے میں پھنسی بلی کو بحفا ظت نکال لیا۔امجد خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 بین الاقومی طرز کے آلات سے لیس ہے اور ان کے اہلکار ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ تربیت یافتہ ہیں اسی لیے ریسکیو اہلکار عوام الناس کے ساتھ جانوروں کو بھی سہولیات فراہم کرتی ہے اور صوبے بھر میں اب تک سینکڑوں واقعات میں جانوروں اور پرندوں کو محفوظ کیا ہے ۔اس موقع پر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122کی جانب سے بروقت اور بہترین انداز میں خدمات فراہمی کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :