سی سی پی اوپشاور نے طلبہ کی سہولت پشاور یونیورسٹی میں پال دفتر کا افتتاح کر دیا

منگل 4 دسمبر 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے پشاور یونیورسٹی میں طلباء کی سہولت کیلئے PAL آفس اور ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے لئے ٹریفک موبائل یونٹ کا افتتاح کیا تقریب میں کمانڈنٹ کیمپس پولیس رحیم شاہ، ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذولفقار اور دیگر پولیس افسران سمیت پرو وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر نوشاد، فیکلٹی سربراہان اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ 3 لاکھ سے زائد افراد کی سہولت کے لئے پشاور پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کے اندر پال آفس اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پال آفس کے قیام سے بیرون ملک تعلیم کیلئے جانے والے طلباء کو وقت ضائع کئے بغیر پولیس کلئیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی سی سی پی او نے مزید کہا کہ پشاور پولیس یونیورسٹی کے طلباء فیکلٹی ممبران، اساتذہ اور دیگر ملازمین سمیت یونیورسٹی میں قائم مختلف کالونیوں کے رہائشیوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے ٹریفک ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ بھی فراہم کر دی ہے جہاں پر بغیر کسی اضافی فیس کے طلباء و طالبات اور دیگر افراد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے جبکہ پال دفتر میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہیں جن کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پشاور پولیس تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے