عوامی نیشنل پارٹی کا سینئر صحافی عرفان خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 4 دسمبر 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی ،جنرل سیکرٹی سردار حسین بابک اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے سینئر صحافی اور مشرق ٹی وی کے اینکر عرفان خان کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات ان کے خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے اور اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔