نااہلی کیس میں زلفی بخاری نے جواب جمع کروا دیا

میں رکن پارلیمنٹ نہیں ہوں،آرٹیکل62 اور63 کااطلاق صرف ارکان پارلیمنٹ پرہوتاہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 4 دسمبر 2018 23:17

نااہلی کیس میں زلفی بخاری نے جواب جمع کروا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2018ء) نااہلی کیس میں زلفی بخاری نے جواب جمع کروا دیا۔زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میں رکن پارلیمنٹ نہیں ہوں،آرٹیکل62 اور63 کااطلاق صرف ارکان پارلیمنٹ پرہوتاہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آج ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی ،وکیل زلفی بخاری نے کہا کہ زلفی بخاری کو نیب نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وہ خط کہاں ہے جس میں زلفی بخاری کا نام ای سی میں ڈالا ،حکومت نے خط پر کیا ایکشن لیا وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ کابینہ ڈویڑن نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا،عدالت نے کہا کہ ابھی کورٹ کیا کرے کابینہ ڈویڑن کے فیصلے کا انتظارکریں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب زلفی بخاری نےنااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نااہلی کی درخواست خارج کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل حل کرنےمیں وزیراعظم کی معاونت کرتا ہوں۔عالمی اداروں سےمعاونت لی جا سکتی ہےتودہری شہریت والے سے کیوں نہیں۔سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کا حق عدالت نے دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کومعاون خصوصی تعینات کرنےکا مکمل حق ہے۔میں رکن پارلیمنٹ نہیں ہوں اس لئیے آرٹیکل62 اور63 کااطلاق صرف ارکان پارلیمنٹ پرہوتاہے۔برطانیہ میں پیدا ہوا بعد میں شہریت حاصل نہیں کی۔