Live Updates

جہانگیر ترین نے وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کردیا

کونسے وزیر تبدیل ہوں گے ،اسکا راز صرف عمران خان جانتے ہیں،جہانگیرترین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 4 دسمبر 2018 23:36

جہانگیر ترین نے وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کردیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 دسمبر2018ء) جہانگیر ترین نے وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکو یہ علم نہیں ہے کہ کونسے وزیر تبدیل ہوں گے ،اسکا راز صرف عمران خان جانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 100 دن مکمل ہو چکے ہیں۔وزراء کی سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے مکمل رپورٹ بھی وزیر اعظم کو موصول ہو چکی ہے ۔

وزیر اعظم نے اس حوالے سے اپنے انٹرویو میں بتا یا کہ بہت سے وزراء تبدیل ہوسکتے ہیں اور وہ ایک ڈیڑھ ہفتے کے اندر اس حوالے سے جواب دیں گے کہ کونسے وزراء تبدیل ہوں گے اور کونسے نہیں تاہم اس حوالے سے خبر یہی ہے کہ کام نہ کرنے والے وزراء کو یا تو کابینہ سے فارغ کردیا جائے گا یا پھر ان کے قلمدان تبدیل کر دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جب اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز تو صرف کپتان کے سینے میں دفن ہے۔

دوسری جانب انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کو تین ماہ ہوئے بہت سارے حملے ہو رہے ہیں، تحریک انصاف نئے پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم تیس سال کا گند صاف کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات نے وفاقی وزراء کے استعفوں کا عندیہ دے دیا، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی بھی وزیر مشیر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر ہوا تو وہ استعفیٰ دے دیگا۔واضح ہو کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیراعظم عمران خان بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ کام نہ کرنے والے وزراء کو 100 روزہ مدت کے بعد فارغ کر دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات