مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی منگل 4 دسمبر 2018 23:57

مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2018ء) مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا سے موصول ہونے والی خبروں کی مطابق میکسیکو میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے کے وقت طیارے میں 4 مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

طیارہ فنی خرابی کے باعث شہری آبادی میں جا گرا جس باعث تمام مسافروں سمیت کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میکسیکو کے میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل طیارہ کے پائلٹ کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم تھا۔ تاہم پائلٹ طیارے کا کنٹرول نہیں سنبھال سکا اور طیارہ سیدھا شہری آبادی میں جا گرا اور تباہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :