شاہین ائیرلائن مکمل طور پر بند

ہزاروں ملازمین نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 5 دسمبر 2018 00:03

شاہین ائیرلائن مکمل طور پر بند
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 دسمبر 2018ء) :شاہین ائیر لائن کے آپریشنز بند ہو گئے، ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ یہ خبریں آرہی تھیں کہ سعودی سرمایہ کار نے شاہین ائیر خرید لی جبکہ نئی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

شاہین ائیر نے پُرانے عملے کی جگہ نیا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق ایڈشنل سیکرٹری وزارت دفاع نجم الاثر کو سی او او تعینات کر دیا گیا ہے۔ائیر کموڈور (ر)طاہر محمود خان شاہین ائیر کے ڈائریکٹر انجینئیر تعینات ہوئے۔ شاہین ائیر ہیڈ کوارٹرز میں نئے عملے کی بھرتی شروع کر دی گئی ہے، ائیر لائن کے کچھ پُرانے ملازمین کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئی انتظامیہ کا ہدف مسافروں میں ائیر لائن سے متعلق اچھا تاثر پیدا کرنا اور اس حولاے سے مٓثر اقدامات کرنا ہے جس کے لیے اجلاس بھی شروع کر دئے گئے ہیں۔تاہم شاہین ائیرلائن کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اکستان کی دوسری بڑی ایئر لائن شاہین ایئر لائن کا ملک بھر سے فضائی آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا ہے، آپریشن بند ہونے سے سول ایوی ایشن، پی ایس او سمیت دیگر ادارے اپنے اربوں روپے کے واجبات بھی ائیرلائن کی انتظامیہ سے وصول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح ہو کہ شاہین ائیرلائن نے سول ایوی ایشن کےاڑھائی ارب روپے دینے ہیں ،شاہین ائیر لائن صرف سول ایوی ایشن ہی کی نا دہندہ نہیں تھی بلکہ اس نے پی ایس او، کیٹرنگ سروسز سمیت مختلف کمپنیوں کے اربوں روپے واپس کرنے ہیں۔شاہین ائیرلائنز نے نئے اور لیز پر لئیے ہوئے طیارے بھی واپس بھجوا دئیے ہیں۔                              

متعلقہ عنوان :