ریلوے کرایوں میں10سے19فیصد تک اضافہ

کرایوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 5 دسمبر 2018 00:22

ریلوے کرایوں میں10سے19فیصد تک اضافہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 دسمبر 2018ء ) :ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔مراسلے کے مطابق ریلوے کرایوں میں10سے19فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے کرایوں میں10سے19فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کےکرایوں میں اضافےکااطلاق7دسمبرسےہوگا۔

(جاری ہے)

گرین لائن کاکراچی سےاسلام آبادکرایہ540روپےاضافے سے5880روپےہوگیا۔

کراچی ایکسپریس،بزنس ایکسپریس،شالیمار،شاہ حسین ایکسپریس کےکرایوں میں12 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔خیبرمیل،عوامی اورعلامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں13 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔:تیزگام کی تمام کلاسوں کےکرایوں میں 15 فیصدبڑھایا گیا ہے۔پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سکھرایکسپریس کی تمام کلاسوں کےکرایوں میں15فیصدبڑھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :