مریضوں کا علاج معالجہ ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ڈاکٹرکتیھ لین روبیکہ

بدھ 5 دسمبر 2018 00:20

راولپنڈی ۔ 4 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) مریضوں کا علاج معالجہ اور دیکھ بھال ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی اولین ترجیح ہونا چاہیے خصوصا کم سے کم وسائل میں رہتے ہوئے بھی مریض کا بہتر علاج ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ سے آنے والی ڈاکٹر کتیھ لین روبیکہ نے منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور نرسیںکم سے کم وسائل کے باوجود بھی دیہی علاقوں میں صحت عامہ کے لئے اپنا کردار کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل راول میڈیکل کالج کے پرنسپل میجر جنرل (ر) شہاب نقوی نے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے انکی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔ نرسوں کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کی مس کیوولائن نے کہا کہ نرسوں کو مزید تعلیم اور تربیت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کا فریضہ ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل چارٹ اور میڈیسن رپورٹ دیکھنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی کونسلنگ بھی نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :