گلو بٹ نے سپریم کورٹ میں طاہر القادری کو گلے لگا لیا

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے گلو بٹ سے مصافحہ بھی کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 5 دسمبر 2018 11:47

گلو بٹ نے سپریم کورٹ میں طاہر القادری کو گلے لگا لیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر 2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں  سپریم کورٹ پہنچے۔اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ نے طاہر القادری کو گلے لگا لیا۔طاہر القادری نے گلو بٹ سے مصافحہ بھی کیا۔عوامی تحریک کے کارکنان نے گلو بٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔اس موقع پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج انصاف ملے گا۔

واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی تحریک کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5رکنی لارجربنچ آج کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہرعالم پرمشتمل پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بنچ کی تشکیل کے حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف ، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ ، چوہدری نثار، خواجہ آصف، عابد شیرعلی اور پرویز رشید سمیت اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سمیت146 افراد کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ واضح رہے عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

بسمہ امجد نے اپنی والدہ کے قتل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ نے آج لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔